تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سانحہ ماڈل ٹاؤن پرپاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج لاہور میں ہوگی جس میں 40 سے زائد سیاسی ومذہبی جماعتیں شریک ہوں گیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ڈاکٹرطاہرالقادری کی جماعت پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس آج لاہور میں ہوگی جس میں 40 سے زائد جماعتیں شرکت کریں گی۔

آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، ایم کیوایم ، پی ایس پی، ایم ڈبلیو ایم سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کوانصاف دلوانے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا جبکہ اے پی سی کے اختتام پرمشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔


شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کو مستعفی ہونا پڑے گا: آصف زرداری


خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن سانحے کا حساب دینا ہوگا، وہ تحقیقات پراثرانداز ہوئے، انہیں استعفیٰ دینا پڑے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کرکے 28 کی بجائے 30 دسمبرطے کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -