تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پانچ سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل، تائی قاتل نکلی

پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پتوکی میں پانچ سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں پانچ سالہ بچے فرمان کی لاش ایک گھر میں بستر کے نیچے سے برآمد ہوئی تھی، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ فرمان کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی اور اہل خانہ کے بیانات قلم بند کیے۔

اب سے کچھ دیر قبل ضلعی پولیس افسر عمران کشور نے کیس میں ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فرمان کو اُس کی تائی نے قتل کیا۔

مزید پڑھیں: کوہاٹ: حریم قتل کیس کا معمہ حل، خاتون گرفتار

انہوں نے بتایا کہ تائی بشرا بی بی نے تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فرمان کے والد سے اپنی بہن کا رشتہ کرانا چاہتی تھی، ناکامی کی صورت میں انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران بشریٰ بی بی کے گھر سے فرمان کے جوتے ملے تھے ، جس کی بنیاد پر انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

پولیس نے فرمان کی تائی ملزمہ بشری بی بی کو باقاعدہ گرفتار کرلیا۔ عمران کشور کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -