اشتہار

نیدرلینڈ کی کمپنی نے غیر ملکی کرنسی میں ادائیگی نہ کرنے پر کام روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیدرلینڈ کی کمپنی نے غیرملکی کرنسی میں ادائیگی نہ کرنے پر کام روک دیا ، ، واپڈا نے صورتحال پر متعلقہ اداروں کوآگاہ کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈ کی کمپنی نے غیرملکی کرنسی میں ادائیگی نہ کرنے پر سندھ بیراج کا کام روک دیا۔

نیدرلینڈ کی کمپنی نےتمام فریقین کی تجاویزپر مشتمل ڈرافٹ اسٹڈی تیار کرلی ، ادائیگی پاکستانی روپے میں کی گئی تو کمپنی کے رقم وصول کرنے سے انکار کردیا۔

- Advertisement -

نیدرلینڈ کی کمپنی نے غیرملکی کرنسی میں ادائیگی کا مطالبہ کیا ، جس پر وفاق کی پالیسی کے باعث واپڈا نے غیرملکی کرنسی میں ادائیگی کرنے سے معذرت کی۔

واپڈا نے صورتحال پرمحکمہ آبپاشی اور وزیر اعلیٰ سندھ،وفاقی وزارت آبی وسائل کوآگاہ کردیا ہے، سندھ بیراج بنانے کی سندھ حکومت نے مخالفت کی جبکہ واپڈا نے حمایت کی تھی۔

ٹھٹھہ اورسجاول کےدرمیان سندھ بیراج منصوبے کا کام نیدر لینڈ کی کمپنی کو دیا گیا تھا ، واپڈا کی فیزیبلٹی رپورٹ پرمحکمہ آبپاشی سندھ نے اعتراض کیا تھا اور اعتراض پر نیدرلینڈ کی کمپنی کوفیزیبلٹی اسٹڈی کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں