کراچی: ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہ رواں میں پچاس ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا فیصلہ درست ہے ، جس سے کاروباری سرگرمیاں اور کاروباری برادری کا اعتماد بڑھے گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس فیصلے سے برامدکنندگان اور انڈسٹری کو ریلیف ملے گا ، جس سے مجموعی اقتصادی صورتحال اور ملکی برامدات پر مثبت اثرات پڑیں گے۔
عبدالرؤف عالم نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے ایسے تمام ریفنڈ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ریفنڈ پے منٹ آرڈر (آر پی او) تیس اپریل تک جاری ہو چکے ہیں۔
تاہم دیگر ریفنڈز بھی جلد از جلد کر دئیے جائیں گے تاکہ کاروباری برادری ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا بہتر انداز میں ادا کر سکے، جبکہ باقی ماندہ ریفنڈز کی ادائیگی ستمبر اور اکتوبر میں متوقع بتائی گئی ہے۔