اشتہار

پی بی اے نے ریٹنگ میں گڑبڑ کی خبروں کی تحقیق شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے ٹیلی وژن آڈئینس میژرمنٹ میں مبینہ طور پرگڑبڑ کی خبروں کے بعد تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔

پی بی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی بی اے نے میں مبینہ گڑبڑ کے معاملے پریکم اگست کو نوٹس لے لیا تھا۔ نوستمبر کو کراچی میں ہونے والی میٹنگ اس سلسلے کی چوتھی میٹنگ تھی۔

میٹنگ میں ٹیلی وژن آڈئینس میژرمنٹ مبینہ گڑبڑ کے حوالے سے پھیلی ہوئی غلط خبروں نے الیکٹرونک میڈیا اور ایڈورٹائزنگ ایجنسی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

- Advertisement -

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس تنازعہ کو پی بی اے کے اندر رہتے ہوئے حل کرنے کے بجائے ایکسپریس گروپ اور میڈیا لاجک نے ایک دوسرے کے خلاف میڈیا پر محاذ آرائی شروع کردی جو کہ پوری میڈیا صنعت کے مفادات کو دھچکا پہنچانے کے مترادف ہےاورپی بی اے فریقین کے اس عمل کی مذمت کرتا ہے۔

پی بی اے کی جانب سے فریقین کو تجویز کیا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف اپنی میڈیا کمپین بند کردیں اور پی بی اے کو معاملے کی میرٹ پر صحیح طریقے سے تحقیقات کرنے دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں