جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکشن پینل کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیف سلیکٹر کے سلیکشن پینل کی تقرری کردی۔

پی سی بی نے سابق پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کے طور پر تعینات کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ ممبران اسکلز کیمپ میں اضافی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

- Advertisement -

پی سی بی کا کہنا ہے کہ تینوں سابق کرکٹرز فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے، چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ ممبران کے طور پر ان کی پہلی اسائمنٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز شامل ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز آسٹریلیا کے ٹیسٹ ٹور کے اختتام کے بعد 12 جنوری 2024 کو شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں