جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرکٹرز کے لئے خوشخبری، چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) رمیز راجہ نے کرکٹرز کو بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجہ نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئندہ مالی سال کیلئے پندرہ ارب روپےکا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو خوشخبری سنائی کہ پہلی بار ریڈ اور وائٹ بال کے لئے علیحدہ سینٹرل کانٹریکٹ دئیے جائیں گے جس سے ان کے معاوضے میں اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ویمنز کھلاڑیوں کے معاوضے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے یہ تمام اقدامات کرنے کا مقصد کھیل اور کھلاڑیوں کو عزت دینا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پی ایس ایل میں آمدنی میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اکتوبر میں جونئیر لیگ متعارف کرائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ مینز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 33 کردی گئی، اس کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافی کٹیگری “ڈی کٹیگری” متعارف کروادی گئی۔

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ماہوار وظیفہ میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے، تینوں طرز کی کرکٹ کی میچ فیس میں 10 فیصد، نان پلیئنگ پلیئرز کی میچ فیس میں 50 سے 70 فیصد اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ، بابراعظم کی حکمرانی برقرار

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں چیئرمین رمیز راجہ کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا جس میں نئے پراجیکٹ کے ساتھ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی تھی۔

اجلاس میں چیئرمین پی سی بی، چیف ایگزیکٹیو اور چیف فنانشل آفیسر نے اپنی رپورٹ پیش کی اور آسٹریلیا و ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے دورہ پاکستان پر بورڈ اراکین کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے شرکت کی جب کہ ملک اسدعلی خان ،عاصم واجد، عالیہ ظفر ،عارف سعید اور جاوید قریشی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں