اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ویمنز ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، چیئرمین پی سی بی کا سخت فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی نے پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا۔

پی سی بی نے وویمن کرکٹ ٹیم کے لئے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی جس میں عبدالرزاق، اسد شفیق، سابق وویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال، مارینہ اقبال کمیٹی میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید، کپتان ندا ڈار اور  بتول فاطمہ بھی کمیٹی کے اراکین ہونگے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وویمن کرکٹ ٹیم کے لئے بہترین کوچ  کے فوری انتخاب کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے ویمن ٹیم کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور  ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

نئی سلیکشن کمیٹی کا فوری کام آئندہ دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا، ویمن ٹیم 11 سے 29 مئی تک 3 ٹی20 اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کے 3 میچز کھیلے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں