منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

اعظم خان کو جرمانہ کرنے پر پی سی بی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین کی حمایت پر اعظم خان پر ہونے والے جرمانہ کے خلاف پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں بیٹ پر اعظم خان نے فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگایا تھا جس پر پی سی بی نے اعظم خان پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

دوران میچ فلسطین کی حمایت کرنے پر اعظم خان کے خلاف کارروائی

اعظم خان نے لاہور بلوز کے خلاف میچ میں بیٹ پر اسٹیکر لگایا ہوا تھا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کپ آئی سی سی قوانین کے تحت ہو رہا ہےاس لیے جرمانہ عائد کیا گیا۔

پی سی بی کے اس اقدام پر عوام نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بورڈ کے اقدام کو شرمناک قرار دیا ہے۔ عوامی حلقوں، سوشل میڈیا صارفین اور شائقین کرکٹ نے جذبات مجروح کرنے پر بورڈ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے سوال اٹھایا کہ کیا پی سی بی بتا سکتا ہے کہ کس قانوں کے تحت اعظم خان کو پریشرائز کیا گیا اور جرمانہ کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے لئے حمایت ایک عالمی آواز اور انسانی ضمیر کی پکار ہے،جن آفیشلز نے یہ مجرمانہ حرکت کی ہے انہوں نے پاکستانی عوام کے جذبات شدید مجروح کئے ہیں، ان کیخلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کوڈ کا تعلق میدان میں ہونے والی سرگرمیوں سے ہے اور گراونڈ سے باہر کی کارروائیاں اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہوتی ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں