منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

کرکٹ بورڈ نے فخر اور صائم کی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اوپننگ بیٹرز فخر زمان اور صائم ایوب کی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کردی۔

جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران صائم ایوب کے دائیں ٹخنے میں فریکچر ہوا تھا اور وہ کم از کم چھ ہفتوں کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے باہر ہوگئے جس کے نتیجے میں وہ چیمپئنز ٹرافی بھی نہیں کھیل سکے۔

فخر زمان کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواؑڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

تاہم وہ 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، وہ اس وقت لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی ری ہیب سے گزر رہے ہیں۔

پی سی بی نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب کو میڈیکل ایڈوائس پر کسی بھی فارمیٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں دونوں کھلاڑیوں کے مکمل طور پر فٹ ہونے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئی، پاکستان کو بھارت اور نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی جبکہ بنگلادیش کیخلاف میچ بارش کی نذر ہوا۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں