اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

روایتی حریفوں کے مابین برف پگھلنے لگی، پی سی بی نے گرین سگنل دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے روایتی حریف بھارت کے ساتھ غیر جانبدار مقام پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین آئی سی سی ایونٹ کے علاوہ باہمی کرکٹ تعلقات 15 سال سے منقطع ہیں تاہم اب اس پر چھائے بداعتمادی کے بادل چھٹنے کو اور برف پگھلنے کو تیار ہے۔ آغاز پاکستان کی جانب سے کیا گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے روایتی حریف بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا میں ہاؤس فل ہوسکتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی ہمارے لیے سستا پڑے گا۔

نجم سیٹھی نے یہ بھی بتایا کہ ایشیا کپ کے لیے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل پیش کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کی دو بڑی پاورز نے پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ مذکورہ ایونٹ رواں سال اگست ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں