تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چیئرمین پی سی بی کا نیشنل اسٹیڈیم کے مرحوم انجینئر کو خراج عقیدت

کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے قلیل عرصے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی  تعمیر کرنے والے سول انجینئر کفیل الدین احمد مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے آج نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کفیل الدین احمد کےنام سےتختی کی نقب کشائی کی۔

سول انجینئر کفیل الدین احمد مرحوم نے تین ماہ کے قلیل عرصے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انکلوژر تعمیر کئے تھے، اسٹیڈیم کی تعمیر کے بعد 1955 میں یہاں پاکستان اوربھارت کا ٹیسٹ منعقد ہوا تھا۔

تختی کی نقب کشائی کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اسٹیڈیم کے سول انجینئر کفیل الدین احمد مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کفیل الدین نے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر کے پہلےمرحلےمیں دو انکلوژر تعمیر کردیئے تھے، جس کے باعث یہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچواں ٹیسٹ کھیلا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ اس کے علاوہ پی سی بی اور کےسی سی اے میں بھی ان کی خدمات تھیں، مرحوم انجینئر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ مرحوم کے نام سے ایک بلاک منسوب تھا جو غائب ہوگیا تھا، آج میں اس غلطی کو ٹھیک کررہا ہوں۔

یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی 1955 میں تعمیر ہوا جس میں چالیس ہزار لوگوں کے لئے میچ دیکھنے کی گنجائش ہے، اس اسٹیڈیم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہاں 1987 اور1996 میں کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز بھی کھیلے گئے تھے۔

نیشنل اسٹیڈیم ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں پاکستان سپر لیگ سکس کے میچز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -