اشتہار

پی سی بی کا نئے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کا اعلان کردیا۔

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سات کرکٹ سینٹرز پر سب اکیڈمیز بنائی جائیں گی، پروگرام کے تحت فاٹا اور اندرون سندھ کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ کراچی، پشاور، ملتان میں موجود سب اکیڈمیز کو بحال کرنے کا پلان بنا لیا ہے، نجی پارٹی کے ساتھ مل کر 6 سے 7 شہروں پر سب اکیڈمیز بنائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی سی بی مستقبل میں فاٹا اور اندرون سندھ میں سب اکیڈمیز کے انعقاد پر غور کر رہا ہے، کھلاڑیوں کے لیے خصوصی ٹریننگ پروگرامز لے کر آئیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈر 19 کرکٹرز کی مالی مدد اور اسکلز ڈیویلپمنٹ کا پروگرامز لا رہے ہیں، پروگرام کا مقصد انڈر 19 کرکٹرز کو انٹرنینشل لیول پر تیار کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں