تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی سی بی ذوالقرنین حیدر کو مدد کو آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر کے طبی اخراجات پورے کرنے کے لیے مالی مدد کی ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی)، ندیم خان اور جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاء نے سابق پاکستانی کرکٹر کی عیادت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ وہ وقتِ ضرورت ان کی مکمل معاونت کریں گے۔

ملاقات میں حیدر علی کو ایک چیک پیش کیا گیا جس پر انہوں نے مالی امداد کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

36 سالہ نوجوان نے حال ہی میں عمان کرکٹ لیگ (او سی ایل) کے دوران فوڈ پوائزننگ میں مبتلا ہونے کے بعد گیسٹرک سرجری کروائی تھی۔

یاد رہے کہ ذوالقرنین حیدر نومبر 2010 میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو چھوڑ کرانگلینڈ چلے گئے تھے اور اس کے بعد ان کاکیرئیر تنازعات کا شکار ہو گیا، ڈومیسٹک کرکٹ تو کھیلے لیکن پاکستان ٹیم کے دروازے بند ہوگئے۔

ڈیپارٹمنٹس بند ہونے سے وہ ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی دور ہو گئے تو انہوں نے بیرون ملک لیگز کھیلنا شروع کردیں۔

دو ہفتے قبل وہ عمان میں لیگ کھیلنے میں مصروف تھے کہ معدے کے خطرناک انفیکشن کا شکار ہوگئے بیرون ملک علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے وہ سخت تکلیف میں وطن واپس آگئے اور لاہور کے مقامی اسپتال میں آپریشن کرایا ۔

ایک ٹیسٹ چار ون ڈے میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹر ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ عمان میں باسی کھانا کھانے سے خطرناک انفیکشن ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معدے میں زخم ہونے سے پیٹ میں کیمیکل پھیل گئے اور حالت غیر ہو گئی، میں بیرون ملک علاج کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا تھا اور میں نے لاہور آکر آپریشن کرایا۔

Comments

- Advertisement -