پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

محمد رضوان کا متنازع آؤٹ، پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی سے اٹھانے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈی آرایس ٹیکنالوجی کا معاملہ آئی سی سی میٹنگ میں اٹھانے پر غور شروع کردیا۔

میلبرن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست پر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے امپائرز کے فیصلوں اور ٹیکنالوجی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا جبکہ محمد رضوان بھی متنازع آؤٹ کا شکار ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ کے چوتھے روز تھرڈ امپائر کی جانب سے دیے گئے رضوان کے آؤٹ نے تنازع کھڑا کیا، گیند ان کے بلے پر لگی تھی اور نہ ہی گلوز پر رچرڈ النک ورتھ نے پھر بھی کیچ آؤٹ دے دیا۔

- Advertisement -

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں رضوان کی وکٹ سے میچ کا پانسہ پلٹا اور قومی ٹیم کو 79 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میچ کے اختتام پر رضوان سے پوچھا کہ کیا گیند گلفوز پر لگی تھی جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ گیند میرے دستانوں کے اسٹریپ نہیں لگی تھی بلکہ کہنی اور ہتھیلی کے بیچ لگی تھی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بورڈ ذرائع نے محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے بات چیت کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے کو آئی سی سی کی گورننگ باڈی کے ساتھ اس نکتے کو اٹھانے پر غور کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں