پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

’رمیز راجا سے پی سی پی میں کوئی خوش نہیں تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ورلڈ کپ 92 کی وننگ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر معین خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں رمیز راجا سے کوئی بھی خوش نہیں تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سے بورڈ میں کوئی بھی خوش نہیں تھا وہ کسی کو بھی اتھارٹی نہیں دے رہے تھے۔

سابق کپتان نے بابر اعظم سے متعلق کہا کہ ’ان پر ورک لوڈ بہت زیادہ ہے پہلے بھی بابر سے کہا تھا کہ انہیں ایک فارمیٹ چھوڑ دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: معین خان نے بابر اعظم کو ان کی پرفامنس پر کیا مشورہ دیا؟

معین کا کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ الگ ٹیمیں ہونی چاہئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ معین خان نے بابر اعظم کو مشورہ دیا تھا کہ انہیں خود سوچنا چاہیے کہ ان سے رنز کیوں نہیں ہورہےہیں ، ان پر ورک لوڈ زیادہ ہے انہیں ایک فارمیٹ چھوڑ کر بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں