جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارت کی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی پر پی سی بی کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڑ

لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو شرکت سے روکنے اور دھمکی دینے پر پی سی بی کا ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ پی سی بی کا منظور شدہ ایونٹ ہے، بی سی سی آٗئی نے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت سے روک کر کھیل کو بدنام کیا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر آئی سی سی ارکان کے ذاتی معاملات میں مداخلت کی ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا رویہ اسپرٹ آف کرکٹ کے خلاف اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ آئی سی سی کے مناسب فورم پر اٹھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کشمیر پریمیئر لیگ، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے کشمیئر پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر لیگ میں حصہ لیا تو ان پر بھارت کے دروازے بند ہوجائیں گے اور بھارت کی کسی بھی لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

بھارت کی دھمکی کے بعد 6 انٹرنیشنل کرکٹر ایونٹ سے دستبردار ہوگئے تھے جبکہ سابق سری لنکن اوپنر تلکا رتنے دلشان نے بھارتی دھمکی کو خاطر میں نہ لاکر ایونٹ میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں