تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...

پی سی بی کا دانش کنیریا اور سلیم ملک کو کرارا جواب

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی کی سزا پانے والے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو کرارا جواب دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی کی سزا پانے والے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو معاملات درست انداز سے نمٹانے کا مشورہ دے دیا۔

پی سی بی کی جانب سے دانش کنیریا کو کہا گیا ہے کہ انہیں انگلینڈ بورڈ نے سزا دی ہے وہی انہیں معاف کرسکتا ہے، انگلینڈ بورڈ سے رابطہ کریں۔

پی سی بی حکام نے سلیم ملک کو آئی سی سی کی جانب سے میچ فکسنگ کے سوالات کے جواب دینے کا کہا گیا ہے، سلیم ملک کے مئی 2014 کے اعتراف کا حوالہ دیتے ہوئے پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان کا جواب دینے سے انکار ان کے اعتراف کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں: دانش کنیریا کا پی سی بی سے تاحیات پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے پی سی بی سے اپیل کی تھی کہ ان کی تاحیات پابندی ختم کی جائے تاکہ وہ کوچنگ کرسکیں، کنیریا پر 2012 میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی عائد کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑیوں کو فکسنگ کی سزا کے بعد کھیلنے یا کوچنگ کا موقع ملا مجھے بھی کوچنگ کا اختیار دیا جائے۔

سلیم ملک پر 2000 میں میچ فکسنگ انکوائری کے بعد تاحیات پابندی لگائی گئی تھی جسے سیشن کورٹ نے آٹھ سال بعد ختم کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -