بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

شرمناک پرفارمنس کے بعد پی سی بی کو مکی کی وطن آمد کا انتظار

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی، ایونٹ سے اخراج کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ چکی ہے، اب پی سی بی کو مکی آرتھر کی وطن آمد کا انتظار ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیم ڈائریکٹر کا منتظر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب دبئی کے راستے لاہور آئیں گے۔

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر پاکستان پہنچنے کے بعد مینجمنٹ کے اراکین سے بالمشافہ ملاقاتیں کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو انتظارہے کہ ٹیم ڈائریکٹر، ہیڈ کوچ، منیجر اور کپتان کیا رپورٹ پیش کرتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اگلے ایک دو روز میں کرکٹرز کے ساتھ مشاورتی عمل کا بھی آغاز بھی کریں گے۔

مصروفیت کے باعث ذکا کے شہر سے باہر ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے باعث وہ پیر کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز بھی نہیں آئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں اور مشاورتی عمل کے بعد تبدیلیوں کے حوالے سے پی سی بی کا لائحہ عمل سامنے آئے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں