جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی سی بی نے شاہد آفریدی کو وارننگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شاہد آفریدی کو پی سی بی کی پاک بھارت پالیسی پر بات کرنا مہنگا پڑگیا، کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی کپتان کو وارننگ جاری کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی کو پاک بھارت سیریز کی پالیسی پربیان دینے پروارننگ دے دی، آفریدی نے بیان دیا تھا کہ فائدہ ہو تو بھارت جا کر کھیلنے میں حرج نہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پالیسی معاملے پر بیان نہیں دے سکتا، ڈسپلن پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔ شاہدآفریدی کو مستقبل میں ایسے بیان دینے سے روک دیا ہے۔

پی سی بی کی وارننگ کے کچھ ہی دیر بعد شاہدآفریدی کا ردعمل میں کہنا تھا کہ پی سی بی نے زبانی وضاحت مانگی تھی جو دے دی، اپنا بیان اور پوزیشن کلیئرکردی، معاملہ ختم ہوگیا۔

اس سے قبل بھی شاہد آفریدی نے پاک بھارت سیریز پر بات کرتے ہوئے پی سی بی کو آڑھے ہاتھوں لیاتھا، آفریدی نے کہا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا ہم بھارت کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں