پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئٹہ میں بارش کے باعث اسٹیڈیم کی دیوار گرنے سے شدید زخمی بچوں کے علاج کا اعلان کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے لیے پہلی بار وائٹ اور ریڈ بالز کے الگ الگ ہیڈ کوچز کا اعلان کیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ دنوں کوئٹہ میں بارش کے دوران قلات کرکٹ گراؤنڈ کی دیوار گرنے سے شدید زخمی بچوں کا علاج کرانے کا اعلان کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کوئٹہ میں قلات کرکٹ گراؤنڈ میں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے جو بارش شروع ہونے کے بعد سائیڈ میں دیوار کے ساتھ جا کھڑے ہوئے تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلیے پہلی بار وائٹ اور ریڈ بال کے الگ الگ کوچز کا تقرر
انہوں نے کہا کہ دیوار گرنے سے 9 بچے زخمی ہوئے تھے جن میں سے 3 شدید زخمی ہیں اور فیصلہ کیا ہے کہ ان تین بچوں کے علاج کے اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ اٹھائے گا۔