جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

غیرقانونی الاٹمنٹ پر پی ڈی اورنگی رضوان خان عہدے سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزامات سامنے آنے پر پی ڈی اورنگی رضوان خان کو عہدے سے برطرف کردیا گیا، گریڈ 19 کے آفاق مرزا کو پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزامات کا سامنا کرنے والے پی ڈی اورنگی رضوان خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، آفاق مرزا جو کہ گریڈ 19 کے افسر ہیں انھیں پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ کا چاج تفویض کیا گیا ہے۔

محکمہ ایچ آر ایم نے مجاز اتھارٹی کی منظوری سے حکمنامہ جاری کیا، رضوان خان کے خلاف زمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق نیب میں انکوائری جاری ہے۔

اس سے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاون رضوان خان کو گرفتار کرنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، پولیس کی جانب سے رضوان کو کے ایم سی ہیڈ آفس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد گریڈ 19 کے افسر کو پولیس ہتھکڑی لگا کر تھانے روانہ ہوئی، رضوان خان کو پلاٹ کے تنازع پر گرفتار کیا گیا تھا۔

پی ڈی اورنگی کو پلاٹ کے معاملے پر عدالت نے طلب کیا تھا تاہم وہ عدالت کے طلب کرنے کے باوجود ٹال مٹول کر رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں