جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:پوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے بنائی جانے والی جماعت پاکستان ڈیموکریٹک مؤومنٹ (پی ڈی ایم) نے کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کردیا۔

اے آر وائی نیوز کو پی ڈی ایم کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گیارہ اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک کا ہونے والا جلسہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا جلسہ اب 18 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا۔ دوسری جانب جمعیت علماء اسلام ف نے بھی 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے بعد بنائے جانے والے گروپ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کیا جبکہ پی ڈی ایم  کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا سربراہ احسن اقبال کو بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف تحریک کا پلان تیار کرلیا

ایک روز قبل پی ڈی ایم کے رہنماؤں کا ورچوئل اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں صدر کا عہدہ مولانا فضل الرحمان کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف ایک اتحاد تشکیل دیا جو پہلے مرحلے میں ملک بھر میں جلسے کرے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے گا۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اُسے پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ اپوزیشن جماعتوں سے نمٹنے کے لیے ایک پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں