اشتہار

صوبوں میں نگراں سیٹ اپ کتنا طویل ہوسکتا ہے؟عمران خان کی مقبولیت سے خائف پی ڈی ایم نے ماہرین سے رائے مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عمران خان کی مقبولیت سے خائف پی ڈی ایم نے الیکشن کے التوا کیلئے آئینی ماہرین سے رائے مانگ لی کہ صوبوں میں نگراں سیٹ اپ کتنا طویل ہوسکتا ہے؟

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی مقبولیت کے خوف سے پی ڈی ایم الیکشن سے راہ فرار کی راہیں تلاش کرنے لگی.

پی ڈی ایم نے قانونی ماہرین سے الیکشن کو التوا میں ڈالنے سے متعلق مشاورت شروع کردی ، ذرائع نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے قانونی ماہرین سےآئینی پہلوؤں پرغور کرنے کا کہہ دیا ہے۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم نے خواہش ظاہر کی ہے کہ قانونی ماہرین الیکشن آگے کرنے کی آئینی شقوں کو تلاش کریں اور رائے طلب کی کہ صوبوں میں نگران سیٹ اپ کتنالمباعرصہ کھینچا جاسکتا ہے؟
.
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ماہرین نے ابتدائی طور پر آرٹیکل 232 اور 158 کی شقوں سے آگاہ کیا، جس پر پی ڈی ایم قیادت نے قانونی ماہرین کومزید آئینی شقوں پرغورو خوض کی ہدایت کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں