اسلام آباد : پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کیمرے نکلنے کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کیمرے نکلنے کے معاملے پر پر یزائیڈنگ افسرکے نام خط لکھا۔
خط میں کہا گیا سینیٹ الیکشن کے دوران 4خفیہ کیمرے نصب پائےگئے، سینیٹ الیکشن کےدوران خفیہ کیمروں کی تنصیب آئین کے خلاف ہے ، کیمروں کی تنصیب سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلی اور آئین کے آرٹیکل 226 کی خلاف ورزی ہے۔
،پی ڈی ایم نے مطالبہ کیا کہ حکومت، اپوزیشن کےمساوی اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، پارلیمانی کمیٹی فیصلہ آنے تک کیمروں اور ڈیٹا کو تحویل میں لے۔
پی ڈی ایم کی جانب سےخط مصطفی نواز کھوکھر اور مصدق ملک نےلکھاہے ، پریزائڈنگ افسر نے پی ڈی ایم کی جانب سے لکھا گیا خط وصول کر لیا ہے۔
خیال رہے پولنگ بوتھ میں کیمروں کی تنصیب پر حکومت اپوزیشن آمنے سامنے ہیں ، مسلم لیگ ن کے مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ٹوئٹر پر تصاویر اورویڈیو شیئر کردی۔