اشتہار

عمران خان کو آج بھی مکمل سہولت کاری فراہم کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی جانب سے عمران خان کو کیوں تحفظ دیا جارہا ہے انہیں آج بھی مکمل سہولت کاری فراہم کی جارہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجرم اور جرم کو عدالت سے تحفظ کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی، جو مقدمات معلوم نہیں ان میں بھی عمران خان کو ضمانت دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رعایت دینے کے لیے آئین و قانون کا مذاق بنایا جارہا ہے، عدلیہ کا معزز چہرہ تار تار ہوگیا ہے، واضح ہوچکا عمران خان کس کا ایجنٹ ہے اور کس کے لیے کام کررہا ہے۔

- Advertisement -

فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کل تک خط لہراتا تھا کہ امریکا سازش کررہا ہے، آج عمران خان کے یہودی لابسٹ خط لکھ رہے ہیں، امریکی خط لکھنے والے ارکان میں زیادہ تر یہودی ہیں، اسے عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے، ملک کے معاملات میں براہ راست مداخلت ہورہی ہے، خاص ایجنڈے کے تحت ملکی سیاست میں غیرضروری عنصر کو تحفظ دیا جارہا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ بلوائیوں کو تحفظ دینے کا مطلب قومی املاک پر حملں کا جواز معلوم ہوا ہے، عمران خان کے مقامی اور بیرونی پشت پناہی کرنے والوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہم حب الوطنی کے جذبے سے صورتحال کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں