اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ منظم طریقے سے اداروں کو استعمال کرکے ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی بھی فائل آئے گی تو ہمیں معلوم ہے کہ ہمارا دامن کتنا صاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پرجھوٹ پھیلانے کو مقبولیت نہیں کہتے مختلف سیاسی پارٹیوں کےاپنے منشور ہوتے ہیں جو عوام کے سامنے رکھے جاتے ہیں اور فیصلہ عوام کا ہوتا ہے کہ وہ کس کے منشور پر اعتبار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جے یو آئی نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی
فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے کوئی معمولی جنگ نہیں لڑی ہے گزشتہ ایک دیہائی سے نظریاتی جنگ ہورہی ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ بین الاقوامی سازش کرکے عمران خان کو نہیں نکالا گیا بلکہ انہیں بین الاقوامی طاقت کے ذریعے لایا گیا تھا۔