اسلام آباد: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے سپریم کورٹ کو نشانے پر رکھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی چوک پر منعقدہ پی ڈی ایم کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے اپنی توپوں کا رخ سپریم کورٹ کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی بات نہیں کریں گے جو آئین وقانون پرچلتےہیں، آج ان کی بات ہوگی جو عمران داری کی بات کرتےہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ عوام آج مجبوری میں سوال پوچھنے آئی ہے کیوں اس عمارت کو ایمانداری سے نہیں ‘عمران داری’ سےداغ داغ کرنے کی کوشش کی گئی، اس عمارت سے جمہوریت کو مضبوط کرناچاہیے تھا مگر جہاں سے آئین وقانون نے جنم لیا،آپ اس پارلیمنٹ سےٹکرلےکربیٹھ گئے۔
اس عمارت سے جمہوریت کو مضبوط کرناچاہیےتھا
انہوں نے کہا کہ اس عمارت سے جمہوریت کو مضبوط کرناچاہیےتھا، دہشت گردوں کو کٹہرے میں لانا اس عمارت کی ذمہ داری تھی، مگر جب 60 ارب روپےکا مجرم کو پیش کیا گیاتوکہا گیا کہ آپ مل کرخوشی ہوئی۔
نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہوتی ہے،پارلیمنٹ کا کام قانون بنانا ہے،اس کو روکنا تمہارا کام نہیں ہے یہاں ایک وزیراعظم کو بیٹےسےتنخواہ نہ لینے پرگھربھیجاجاتاہے۔
ہم عدلیہ اورقانون کااحترام کرتےہیں
اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی اصلی عوام شاہراہ دستور پر موجود ہے، پوچھتی ہوں کہ عوام کےسمندرکود یکھ کرخوشی ہوئی؟ جب اصل عوام نکلتی ہےتو گملہ،پتا نہیں ٹوٹتا،ہم پاکستان کے آئین کا احترام کرنے والےلوگ ہیں،پی ڈی ایم کہنا چاہتی ہے کہ ہم عدلیہ اورقانون کااحترام کرتےہیں۔
آپ کے گھرکی خواتین کی عزت ہے دوسرے کی بیٹی کی کوئی عزت نہیں
احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں اپنے بھائی کی ٹرسٹی تھی لیکن مجھے بھی سزاسنادی گئی، آج وہ (بشریٰ بی بی) ضمانت کےلیےعدالت گئی،مریم نوازتو کبھی نہیں گئی، میں نےکہا تھا کہ ضمانت نہیں لوں گی، آج جب بشریٰ بی بی عدالت گئی تو اس کوسفید چادرمیں لےجایاگیا، آپ کے گھرکی خواتین کی عزت ہےدوسرےکی بیٹی کی کوئی عزت نہیں۔
پوچھنا چاہتی ہوں کہ یہاں سے کبھی کسی آمرکو گھر بھجوایاگیا؟،
پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس ملک کو نظریہ ضرورت نے ہی خراب کیا، پوچھنا چاہتی ہوں کہ یہاں سے کبھی کسی آمرکو گھر بھجوایاگیا؟، یہاں سے لوگوں نے پی سی او کےتحت حلف لیا مگر عوام کیلئے کبھی کوئی نظریہ ضرورت لایا گیا۔
عدالت کو ون مین شوبنادیاگیا
مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ من پسند فیصلوں کے لئے آئین کو ری رائٹ کیا گیا،63اے کی غلط تشریح کی گئی، جو چیزآئین میں نہیں لکھی وہ آپ نے کیسےلکھ دی؟ 3،2اور4،3کےمعاملے پر اپنےساتھیوں سےبھی جھوٹ بولاگیا، سوموٹو کےاختیارکا غلط استعمال کیاگیا،عدالت کو ون مین شوبنادیاگیا۔