اتوار, مارچ 2, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے سے متعلق پی ڈی ایم کی گذشتہ روز بڑی بیٹھک ہوئی، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے اصرار کرتے رہے اور تحریک کی کامیابی کیلئے شہباز شریف سے کردار ادا کرنے کا بھی کہتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران نواز شریف مسلسل شہباز شریف کو عدم اعتماد کے حوالے سے احکامات جاری کرتے رہے تاہم آخری وقت تک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی ٹھوس بات نہ ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے قائدین نواز شریف کی عدم اعتماد کی تجویز پر پریشان نظرآئے اور انہوں نے عدم اعتماد کے طریقہ کار پر حیرانی کا اظہار کیا، نواز شریف نے وقت آنے پر عدم اعتماد کا طریقہ کار واضح کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس پر اتحادی پریشان رہے کہ عدم اعتماد حکومت پر کوئی نیا دباؤ لانےکی کوشش تو نہیں؟۔

ذرائع نے بتایا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں نئی حکومت کو 3 سے 4 ماہ کے اندر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے عمل کو ختم کرنے کا ٹاسک دینے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

واضح رہے کہ لاہور: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گذشتہ روز حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک پوائنٹ پر رہتا ہوں اور آخر تک لڑتا ہوں، دو محاذوں پر جنگ لڑنا سیاسی طور پر درست نہیں ہے، مشترکات کے لیے بڑا دل رکھنا ہوتا ہے، حالات کا انتظار بھی کرنا پڑتا ہے، سیاسی لوگ ہیں اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کر آگے بڑھیں گے۔

دوسری جانب شہباز شریف نے کہا کہ عوامی کی خواہشات سامنے رکھ کرعمران خان کیخلاف کوشش کریں گے، عوام دیکھ رہے ہیں کون بڑھےگا اور ظالم حکمرانوں سے جان چھڑائے گا۔

اہم ترین

ضیاء الحق
ضیاء الحق
ضیاء الحق پیشے سے صحافی ہیں اور بیوروچیف اے آر وائی نیوز خیبر پختوانخواں کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter