پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‘پی ڈی ایم کے بے اختیار صدر فضل الرحمان مستعفی ہو جائیں’

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اب اپنی ‏باقی ماندہ ساکھ اور وقار بچائے کے لئے پی ڈی ایم کی صدارت سے فوراًمستعفی ہوجانا چاہئے۔

میڈیا کو جاری بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ نیب کے خلاف مظاہروں اور جیل بھرنے کی ‏دھمکیاں بھی ”گیڈر بھبکی“ ثابت ہوسکتی ہیں۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ مریم نواز بھی اپنے والد کی طرح گرفتاری سے بچنے کے لیے ‏ضمانت قبل از ”وارنٹ“ حاصل کرچکی ہے مسلم لیگ ن کے اس تازہ دلیرانہ انفرادی اقدام کے بعد ‏مولانا فضل الرحمن کو ایک اور تازہ دھچکا لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے انفرادی فیصلوں کے باعث مولانا فضل ‏الرحمان محض ایک نمائشی اور بے اختیار صدر ثابت ہوچکے ہیں لہذا مولانا فضل الرحمان کو اب ‏اپنی باقی ماندہ ساکھ اور وقار بچائے کے لئے فوراًمستعفی ہوجانا چاہئے۔

واضح رہے کہ مولانافضل الرحمان پی ڈی ایم اتحاد برقرار رکھنےکیلئےمتحرک ہو گئے۔ فضل ‏الرحمان کےن لیگ اورپیپلزپارٹی کےرہنماوں سے رابطے تیز کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی قیادت سےمیری بات ہوئی، دونوں جماعتیں ایک ‏دوسرےکےخلاف بیان بازی بندکریں، اختلافی بیانات سےپی ڈی ایم کےمقصدکونقصان پہنچیں گا۔

اہم ترین

مزید خبریں