تازہ ترین

’عمران خان پر کیسز میں فرد جرم عائد ہوئی تو گرفتار کریں گے‘

ساہیوال: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف کیسز میں فرد جرم عائد ہوئی تو انہیں گرفتار کریں گے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری ان کے کردار اور گفتار کی وجہ سے ہوئی، عمران خان اور شہباز گل بھی ججز کے خلاف باتیں کر چکے ہیں، عمران خان کے خلاف بہت سے کیسز عدالتوں میں ہیں۔

متعلقہ: انتخابات سے قبل عمران خان گرفتار یا نااہل ہو سکتے ہیں، زرداری

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے تھے، موجودہ حکومت پی ٹی آئی کے معاہدوں کی پاسداری کر رہی ہے، اسٹیٹ بینک کو عمران خان نے آئی ایم ایف کے حوالے کیا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے پی ڈی ایم کی حکومت بھی پریشان ہے، عمران خان نے ریاست کو ڈبونے کے لیے سیاست کی ہے جبکہ پی ڈی ایم نے ریاست بچانے کے لیے اپنی سیاست کو ڈبو دیا۔

Comments

- Advertisement -