ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

‘پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا اسٹیچ پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آدگی آبادی پنجابی ہے اور پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نام نہاد نیشنلسٹ اربوں ڈکار کے دھوکا دینے کےلیے پنجاب کو گالی دیتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ دس سال سے بلوچستان کو اوسطاً 400 ارب ہر سال ملتے ہیں، بلوچستان کی ایک کروڑ کی آبادی ہے پیسہ کہاں گیا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں