اشتہار

حکومت مخالف لانگ مارچ کب شروع ہوگا؟ پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حکومت مخالف احتجاج سےمتعلق آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کیلیے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس آج ہوگا، فضل الرحمان پی ڈی ایم اجلاس کی سربراہی کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سربراہی اجلاس میں تمام جماعتوں کےسربراہان شریک ہوں گے ، اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ کی تجاویز ، جگہ کےتعین اورآئندہ کی حکمت عملی طے کی جائےگی۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ کی قانون سازی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی سفارشات تیارکی جائیں گی جبکہ لاہورمیں ہونے والی مرکزی ریلی کی تاریخ اوروقت کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

گذشتہ روز پی ڈی ایم کے ترجمان مولانا حمداللہ نے ای وی ایم کو دھاندلی کی مشین قراردیتے ہوئے حکومت سے الیکشن کمشنر کی مبینہ توہین پر قوم، الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے اگست میں جمعیت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب یہ قافلہ رکے گا نہیں بلکہ جاری رہے گا۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’آج دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھےکی طرف دھکیل دیاگیا، ایسی صورت حال پر ہم خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے، پاکستان کے22کروڑ عوام کوممتاز مقام دلا کر ہی دم لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں