اشتہار

مری میں برف باری ، سیاحوں کے لئے الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ برف باری کے پیش نظر مقررہ تعداد سے زائد گاڑیاں مری میں داخل نہیں ہوں گی، سیاح گاڑی کا فیول ٹینک فل ، کھانے پینے کا سامان اور ضروری اشیا ساتھ رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف شہروں میں بوند اباندی اور مری میں برف باری سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ مری میں برف باری کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، مقررہ تعداد سے زائد گاڑیاں مری میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔

- Advertisement -

مری میں فورک لفٹرزاوردیگرمشینری میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ریسکیو، ٹریفک پولیس اوردیگر اداروں کے اہلکار اضافی تعداد میں تعینات کئے گئے ہیں۔

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ مری میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیاحوں کیلئے13 فسیلی ٹیشن سنٹرزقائم کردئیے ہیں اور ریسکیو،طبی ٹیموں اور ٹورازم اسکواڈ کے جوانوں کو 24 گھنٹے ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

ترجمان سیاح گاڑی کا فیول ٹینک فل ، کھانے پینےکاسامان اورضروری اشیاساتھ رکھیں، ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں