جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں پانچ سے 8 مئی تک درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے اور اس دوران سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی۔

پی ڈی ایم اے نے کمشنر کراچی کو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور انتظامات مکمل رکھنے کے حوالے سے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں: روزے دار تیار ہوجائیں ! محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے 1122 ریسکیو ایمبولینس کو ہر دم تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی اس سے قبل پیش گوئی کی کہ شہر قائد میں 5 سے 8 مئی تک شدید گرمی پڑے گی اور سمندری ہوا بند ہونے سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد تھا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں