بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ڈس انفارمیشن پر مبنی پوسٹ، پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے اختیارات کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، غلط معلومات پر مبنی پوسٹ وجہ بنی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت ڈس انفارمیشن پر مبنی پوسٹ پر مقدمہ درج کیا، غیرمناسب پوسٹ کرنے پر ملزم محمد ریحان گرفتار کو گرفتار کیا گیا، ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

آزادی اظہارکی آڑ میں قانون شکنی، مس انفارمیشن، پراپیگنڈا کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ریاست، امن و امان کیخلاف کسی بھی پوسٹ پر الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت ایکشن ہوگا۔

پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

ترجمان کا مقدمے کے اندراج کے بعد مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائےگا۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شہری سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتیں، مس انفارمیشن یا منفی پراپیگنڈے پر مبنی پوسٹ کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر قانون کا پیکا ایکٹ میں ترمیم پر نظرثانی کا عندیہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں