تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پیکا قوانین: پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف اعلان جنگ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے آرڈیننس کے زریعے نافذ کئے جانے والے ‘پیکا قانون’ کو عدالت میں چیلنج کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیکا آرڈیننس لانے کا مطلب ہے کہ حکومت خوف کا شکار ہے، یہ میڈیا پرقدغن لگانا چاہتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آرڈیننس لانےکا مقصد یہ ہے کہ یہ لوگ پارلیمنٹ پر یقین نہیں رکھتے، چیئرمین سینیٹ میں خود قوانین پر عملدرآمد نہیں کرتے، اہم ترین بلز کی منظوری پر چیئرمین سینیٹ نے دوسری بار ووٹ کاسٹ کیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کنٹینر پر تھے تب میڈیا ان کے ساتھ تھا تو اب کیوں نہیں ہے؟ ، حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں، حالات ان کے ہاتھوں سے نکل چکے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر منظم ہے، اپوزیشن عوامی حقوق کی جنگ لڑرہی ہے، ہم نے اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے اور الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، ہمارے فیصلے کی وجہ سے پی ڈی ایم تمام ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوئی۔

اُنہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کا فیصلہ تھا کہ ہمیں اسمبلیوں سے باہر نہیں آنا چاہیے، پارلیمنٹ کو کسی طرح سے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے.

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو کراچی سے شروع کیے جانے والے عوامی مارچ کا پہلا قیام بدین، دوسرا حیدرآباد اور تیسرا قیام رحیم یار خان میں ہوگا، مارچ کا چوتھا قیام ساہیوال میں ہوگا، لاہور میں ایک رات کا قیام کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -