بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

متحدہ عرب امارات کے لئے آج کا دن خاص کیوں ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں آج قومی شہدا کی یاد میں خصوصی دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد مادر وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

متحدہ امارات میں وطن کے خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے ہیروز کے لئے ‘یوم دعا’ منایا جارہا ہے، اس تقریب کا منانے کا آغاز یو اے ای کے سابق حکمران شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے کیا تھا، انہی کے دور میں پولیس اور فوج کے قومی شہدا کی مادر وطن کے لئے خدمات کے اعتراف میں 30 نومبر کا دن مقرر کیا گیا۔

یو اے ای کے حکمرانوں نے یوم دعا کے موقع پر شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا مصر کے حوالے سے بڑا قدم

یوم شہدا کی مناسبت سے شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا ‘ آج کے دن ہم اپنے ان شہدا کی یاد ، تحسین اور پذیرائی کے لیے کھڑے ہیں جنہوں نے اپنی سرزمین کی خود مختاری کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں اور ملک کے پرچم کو بلند رکھا۔’

انہوں نے کہا آج کے دن ہم نئے سرے سے دفاع وطن کے لیے جانیں پیش کرنے والے شہدا کے بچوں اور خاندانوں کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا عہد کرتے ہیں، ان شہدا کی قربانیاں ہماری آنے والی نسلیں بھی ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

شیخ محمد بن زاید النہیان نے اس موقع پر جذباتی انداز میں کہا کہ ‘ میں اپنے بھائی شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو بھی یاد کرتا ہوں جنہوں نے یوم شہدا منانے کا آغاز کیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے یہ موقع ہے کہ ہم اپنے وطن کے ساتھ وفاداری نبھانے والوں کو یاد کرتے ہوئے امارات کے ساتھ اپنے جذبہ حب الوطنی کو مزید گہرا کریں، اپنی نئی نسل سے خصوصاً ہیروز اور شہدا کی قربانیوں سے سیکھیں اور محنت و قربانی کے ساتھ اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں۔’

تاریخی دن کے موقع پر شہید افراد اہل خانہ کے لئے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ اس موقع پر ملک بھر میں آتش بازی، کنسرٹ، ڈرون شو اور پریڈ بھی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں