تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پیمرا نے الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا کیلئے ایک بار پھر اہم ہدایات جاری کردیں!

پیمرا نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کیلئے ایک مرتبہ پھر ہدایات جاری کی ہیں، میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 پرلازمی عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کا جاری اعلامیے میں کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کا میڈیا کو بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ میڈیا دانستہ اور غیردانستہ کسی بھی نفرت پھیلانے والے کو فروغ نہ دے۔ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 پر لازمی طور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

پیمرا اعلامیہ میں کہا گیا کہ 9 مئی کو عوامی و ریاستی املاک پر حملے کیے گئے، عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا۔ 9 مئی کو ریاست مخالف بیانات دیے گئے، جن کا مقصد فیڈریشن کو کمزورکرنا تھا۔ ان واقعات کا مقصد معاشرے میں نفرت پھیلانا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کو ریاست اور اداروں کو نقصان پہنچانے کی مذموم سازش کی گئی۔ 9 مئی کے واقعات کی بھرپورمذمت کی جانی چاہیے۔ ان واقعات میں ملوث لوگوں کو فروغ دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

میڈیا ریگولیٹر نے کہا کہ قوانین اور عدالتی حکم کے مطابق نفرت پھیلانے والوں کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے۔ ریاستی اداروں کیخلاف عوامی جذ بات بھڑکانے والوں کو ایئر ٹائم دینے سے گریز کیا جائے۔

پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکٹرانک میڈیا ادارتی بورڈز اور پیمرا قوانین کے وضع کردہ اصولوں کی تعمیل کرے۔

جاری اعلامیے کے مطابق الیکٹرانک میڈیا براہ راست نشریات میں تاخیری طریقہ کار پر عمل کرے۔ الیکٹرانک میڈیا غیر جانبدار اور آزاد ادارتی بورڈز تشکیل دیں۔

Comments

- Advertisement -