اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں 70 سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنس کی نیلامی جاری ہے، آٹھ نیوز ٹی وی چینلز کے لیے لائسنس کے لیے بھی نیلامی کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا آج سات مختلف کیٹیگریز میں 70 ٹی وی چینلز کے لائسنس جاری کرنے کے لیے نیلامی کررہا ہے، نئے چینلز نیوزکرنٹ افیئرز،انٹرٹینمنٹ،ہیلتھ،اسپورٹس اوردیگرکےلائسنس شامل ہیں۔
سیٹلائٹ ٹی وی چینلز لیے ہونے والی اس نیلامی میں187 کمپنیاں حصہ لےرہی ہیں اور سیٹلائٹ ٹی وی چینلزلائسنس کی نیلامی کا یہ عمل کل تک جاری رہےگا۔
نیوزاینڈکرنٹ افیئرزسیٹلائٹ چینلزکے8لائسنس کی نیلامی کی گئی ہے ، سیٹلائٹ ٹی وی چینلزکی نیلامی کاسیل بڈراؤنڈمکمل ہوگیا ہے ۔لائسنس کیلئے35کمپنیوں نےپری کوالیفائی کیاتھا تاہم سیل بڈراؤنڈمیں 21کمپنیوں نےبڈجمع کرائی ہے ، 14 کمپنیوں نے نیلامی میں حصہ نہیں لیا ۔اب سیٹلائٹ ٹی وی چینلزکےلائسنس کی نیلامی کااوپن بڈراؤنڈشروع ہوگیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ 25دسمبر2018کونیلامی کااشتہاردیاگیاتھا ، ان کا کہنا تھا کہ لائسنس کی نیلامی سےروزگارکےنئےمواقع پیداہوں گے۔
نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ آج نیلامی میں70 سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس کااجراکیاجائےگا،ایک ٹی وی چینل سےبہت سارےلوگوں کے لیے روزگارمہیاہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیمراتمام اسٹیک ہولڈرزکےساتھ مشاورت سےچلتاہے، اس وقت 88پاکستانی ٹی وی چینلزاور227ریڈیوچینلزکام کررہےہیں۔8انٹرنیٹ پروٹوکول ٹی وی کےلائسنس دےچکےہیں۔1ڈی ٹی ایچ کےلائسنس کااجرابھی کردیاگیاجوجلدآپریشنل ہوگا۔
چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ امیدکرتاہوں کہ آج نئےسیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنس کی نیلامی شفاف اورکامیاب ہوگی اور پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔