ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پیمرا نے زیرسماعت کیسز سے متعلق خبریں نشر کرنے پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے زیرسماعت کیسز سے متعلق خبریں چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کسی بھی کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک ٹی وی چینلز عدالتی سماعت کی خبر نہیں چلائیں گے، کیسز سے متعلق صرف وہ خبریں چلائی جائیں جو عوام کی معلومات کیلئے ہوں۔

پیمرا نے کہا کہ عدالت میں زیرسماعت کیسز سے متعلق صرف وہ معلومات میڈیا کے ذریعے دی جائیں گی جو مفادعامہ کیلئے ہونگی۔

میڈیا کور ریگولیٹ کرنے والے ادارے کی جانب سے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ زیرسماعت کیسز سے متعلق اپنی رائے قائم کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

پیمرا کا کہنا تھا کہ زیرسماعت کیسز کے حوالے سے پروگرامز میں ایسی گفتگو نہ ہو جس سے تحقیقات یا ٹرائل پر اثر پڑے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں