جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

ڈی ٹی ایچ پالیسی پانچ سال کے لئے مؤخر کی جائے، خالد آرائیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین خالد آرائیں نے کہا ہے کہ پیمرا کیبل آپریٹرز سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔ ڈی ٹی ایچ پالیسی پانچ سال کے لئے مؤخر کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہمارے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اسحاق ڈار نے ہم سے کہا تھا کہ ترکی کے صدر پاکستان کے دورے پر ہیں لہٰذا ہڑتال نہ کریں۔ خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ  ہمارے مسائل سننے کے بعد اسحاق ڈار نے کمیٹی قائم کی ہے۔ ہمیں امید ہے اسحاق ڈارکی جانب سے وعدہ ضرور پورا ہوگا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلیے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی ہیں، ابصارعالم

انہوں نے کہا کہ ہمارامطالبہ ہے کہ ڈی ٹی ایچ پالیسی پانچ سال کے لئےمؤخر کی جائے، پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز پردباؤ ڈالا گیا اور پیمرا نے قبل از وقت ڈی ٹی ایچ کی پالیسی کا اعلان کیا خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ امید ہے چیئرمین پیمرا کیبل آپریٹرز کے مطالبات کو مانیں گے۔

.یاد رہے کہ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا)  ڈی ٹی ایچ لائسنس کی بولی تئیس نومبر کو کررہا ہے۔ جس کیلئے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں