تازہ ترین

براہ راست: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت مینار پاکستان پر...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چینلز پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقاریر و بیانات دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔

پیمرا نے تمام سیٹلائٹ چینلز کو ہدایت جاری کر دی کہ عمران خان کا بیان، گفتگو یا خطاب چینلز پر لائیو یا ریکارڈڈ نشر نہ کیا جائے، سابق وزیر اعظم اداروں پر حملے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی، وہ اشتعال انگیر بیانات سے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے پیمرا کے حکم پر ردعمل میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کی تقاریر و بیانات ٹی وی پر چلانے پر پابندی عائد کر دی، ٹھگوں کی حکومت مکمل گھبرا چکی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی آواز دبانے کی ایک اور مذموم کوشش کی گئی ہے، ہم اس حکم کو عدالت میں چیلنج کریں گے اور میڈیا بھی اس حکم کو خود چیلنج کرے۔

https://twitter.com/ARYNEWSOFFICIAL/status/1632408013154779137?s=20

حکومت نے گزشتہ سال اگست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی براہ راست تقاریر دکھنے پر پابندی عائد کی تھی جسے عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے اپنے ریماکس دیے تھے کہ ٹی وی چینلز تاخیری نظام کے تحت ممنوعہ مواد کی نشر روکنے کے پابند ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ پیمرا سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں قانون پر عمل کرانے کا پابند ہے، اگر ممنوعہ مواد نشر ہوا تو پیمرا ٹی وی چینلز کے خلاف کاروائی کر سکتا ہے۔

Comments