ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

پیمرا کی لانگ مارچ سے متعلق چینلز کو ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کر دیں۔

پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ لانگ مارچ کی کوریج براہ راست نہ کی جائے، لانگ مارچ کے شرکا کی تقاریر لائیو نہ دکھائی جائیں۔

پیمرا کے مطابق تمام چینلز کو ہدایت ہے کہ اداروں کے خلاف تضحیک آمیز مواد نشر نہ کیا جائے، واضح ہدایت کے باوجود چینلز مؤثر تاخیری نظام کا نفاذ نہیں کر رہے۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ آج صبح بھی اداروں کے خلاف بیانات نشر ہوئے جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں