پیر, جون 24, 2024
اشتہار

تحریک انصاف کی ٹی وی چیلنز کے خلاف شکایت پیمرا کو موصول

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق من گھڑت خبریں نشر کرنے کا معاملہ پیمرا ہیڈ کوارٹر تک پہنچ گیا،تحریک انصاف کے وفد نے عمران خان کی ہدایت پر ٹی وی چینلز کے خلاف تحریری شکایت چیئر مین پیمرا کے حوالے کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی شادی کی ہیٹ ٹرک کے من گھڑت دعوے پر مبنی بعض ٹی وی چینلز کی گھنٹوں طویل نشریات پر برہم تحریک انصاف نے قانونی کارروائی کے لئے چیر مین پیمرا ابصار عالم کو درخواست جمع کروا دی۔

پی ٹی آئی کے ایک وفد نے افتخاردرانی ہیڈآف سینٹرل میڈیا ڈیپارمنٹ پی ٹی آئی کی قیادت میں پیمرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں شکایت چیئرمین ابصار عالم کو ایک ملاقات کے دوران پیش کی ۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نجی چینلز کی ہتک آمیز مہم سے عمران خان کی ساکھ کو نقصان پہنچا،تحریری شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شادی کی خبریں ایسے وقت پر چلائی گئیں جب عمران خان اپنے بچوں کے ہمراہ لندن میں تھے اورجس خاتون کو عمران خان سے منسوب کیا گیا انہیں عمران خان جانتے ہی نہیں۔

13695731_10208401337182627_684238775_n

چیئر مین پیمرا نے کہا کہ پہلے بھی عمران خان سے متعلق ایسی متنازعہ خبر نشر ہو چکی ہے ،اس بار بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی۔

تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ پیمرا ان کی شکایت ترجیحی بنیادوں پر سنتے ہوئے جلد فیصلہ سنائے ہوئے قواعد پرعمل درآمد کروائے گا۔،

چیئرمین پیمرا نے شکایت مزید کاروائی کے لیے آف کملینٹس اسلام آباد کو بھجوادی دی ہیں، کونسل کا آئندہ اجلاس مورخہ 15 جولائی 2016 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں اس کیس کی سماعت ہوگی ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں