تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا وائرس، لاک ڈاؤن سے فائدہ اٹھانے والی پین گوئن

نیویارک: امریکا میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے تمام بڑے شہروں کو لاک ڈاؤن کردیا جس کا پین گوئن نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر شگاگو میں واقع شیڈ ایکوریئم کو کرونا وائرس کے پیش نظر بند کیا گیا، یہاں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں شہری تفریح کی غرض سے آتے تھے۔

لاک ڈاؤن کے بعد شیڈ ایکوریئم کی انتظامیہ نے عوام کا داخلہ ممنوع کردیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پین گوئن مچھلیاں دیکھنے پہنچ گئی۔

شیڈ ایکوریئم کی جانب سے پین گوئن کے دورے کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ تفریح کرتی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ پین گوئن اپنے دوستوں سے ملاقات کے لیے ایکوریئم پہنچی اور اُس نے مچھلیوں کو دیکھا۔

انتظامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر ایکوریئم کو دو ہفتوں کے لیے بند کیا گیا ہے، یہاں موجود سمندری جانوروں کی خوراک کا باقاعدگی سے خیال رکھا جارہا ہے جس کے لیے چند ملازمین کو مختص کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد اس مہلک وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے اور آج یہ دنیا کے 150 سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے۔

مزید پڑھیں: لندن، کرونا وائرس میں مبتلا پاکستانی نژاد برطانوی شہری جاں بحق

کرونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 499 تک پہنچ چکی ہے جبکہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوا۔ مجموعی طور پر دنیا بھر میں کرونا کے 1 لاکھ 88 ہزار 298 کیسز رپورٹ ہوچکے جن میں سے 80 ہزار 848 صحت یاب بھی ہوئے۔

وائرس کی روک تھام کے لیے امریکا سمیت دیگر ممالک نے شہروں کو لاک ڈاؤن کرتے ہوئے تعلیمی اداروں، دفاتر کی تعطیلات دے دیں جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں پر ہی رہنے کو ترجیح دیں۔

Comments

- Advertisement -