منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

پنشن میں کٹوتی، عدالت نے حکم امتناع جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں پنشن میں کٹوتی سےمتعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا۔

عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹی فکیشن پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سیکرٹری سول ایوی ایشن کونوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت سے پہلے تحریری جواب طلب کیا ہے۔

اب سرکاری ملازمین کی پینشن میں بھی کٹوتی ہوگی

بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی تو بیرسٹر افنان کریم نے موقف اختیار کیا کہ سی اےاے نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی کر دی، پنشن کٹوتی سے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی کردی ہے۔ پینشن میں کمی ایگزیکٹو گروپ سیون کے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پینشن میں کمی کا فیصلہ سی اےاے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا، بورڈ اراکین نے پینشن میں کمی ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضی کی تجویز پر کی ہے۔

پینشن میں ہونے والی اس کٹوتی سے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔ ڈائریکٹر ایچ آر محمد نواز خان نے پینشن میں کمی کا آرڈر 25 جون کو جاری کیا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں