بینکوں نے ریلوے کے 17 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کوائف جمع نہ کروانے پر روک دی ہے۔
بینکوں نے صرف اُن پنشنرز کی پنشن روکنے کا اقدام اٹھایا ہے جنہوں نے تاحال لائف سرٹیفیکٹ، نو میرج سرٹیفکیٹ اور بائیو میٹرک تصدیق نہیں کروائی ھے ۔
بینک دولت پاکستان کے قوائد و ضوابط کے مطابق سال میں دو بار مارچ اور ستمبر میں پنشنرز کو کوائف بینکوں میں جمع کروانا لازم ہیں۔
ریلوے کا کہنا ہے کہ معزز ریلوے پنشنرز حضرات اپنے کوائف بینکوں میں جمع کروائیں تاکہ ان کی پنشن بحال کی جاسکے۔