ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پینٹاگون نے چین کو امریکا کے لیے سب سے بڑا چیلنج قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پینٹاگون نے بیجنگ کو امریکا کے لیے سب سے بڑا اور اہم چیلنج قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چین عالمی سطح پر اثر ورسوخ بڑھا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پینٹاگون کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں چین کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے بیجنگ کو امریکا کے لیے سب سے بڑا اور اہم چیلنج قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چین عالمی سطح پر اثر ورسوخ بڑھا رہا ہے اور مشرق میں وسطیٰ میں اس کا کردار بڑھا اور روابط میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پینٹاگون کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اضافی تنصیبات کی تعمیر پر غور کر رہا ہے۔ ان میں متحدہ عرب امارات، پاکستان، کینیا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ’امریکا فوجی بالادستی کیلیے چین کو خطرہ قرار دے رہا ہے‘

پینٹاگون نے اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ جیسے اہم منصوبے کے ذریعے چین آگے بڑھ رہا ہے اور بیجنگ پاکستان کو اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں