ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ایران کا اسرائیل پر ممکنہ حملہ، پینٹاگون کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر کا کہنا ہے کہ ایران یا اس کے ایجنٹوں کے کسی بھی حملے کو روکنے کے لیے مشرق وسطیٰ کے خطے میں مزید فوجی صلاحیتیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے العربیہ اور الحدث سے بات کرتے ہوئے پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے، اُنہوں نے کہا کہ امریکہ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا لیکن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

پینٹاگون ترجمان نے مزید کہا کہ اڈے ”عین الاسد“ پر امریکی افواج پر حملہ ایران کے عدم استحکام کے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔ امریکہ اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں اور فوجی سازو سامان پر خرچ کرنے کے لیے 3.5 بلین ڈالر فراہم کرے گا۔

یہ فنڈز کانگریس کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے دوران مختص کیے جانے کے مہینوں بعد جاری کیے جائیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزارت نے جمعرات کو کانگریس کو مطلع کیا کہ حکومت اسرائیل کو اربوں ڈالر کی غیر ملکی فوجی فنڈنگ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سی این این نے پہلے اطلاع دی تھی کہ یہ رقم اسرائیل کے لیے 14 بلین ڈالر کے اضافی فنڈنگ بل کے حصے کے طور پر جاری کی گئی ہے جسے اپریل میں کانگریس کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔

ایران نے بحری بیڑے میں ہزاروں جدید کروز میزائل نصب کر دیے

یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں کہ جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، اور بہت سے لوگوں کو غزہ پر اسرائیلی جنگ کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔اس جنگ میں پہلے ہی ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور انسانی بحران کی صورتحال ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں